انٹرٹینمنٹ
17 مئی ، 2013

مادھوری ڈکشت کے آئٹم سانگ گھاگرا نے دھوم مچادی

مادھوری ڈکشت کے آئٹم سانگ گھاگرا نے دھوم مچادی

ممبئی… مادھوری ڈکشت اور رنبیر کپور کے آئٹم سانگ گھاگرا نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے ۔ 46 سالہ مادھوری نے اس ڈانس نمبر کے ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ یہ جوانی ہے دیوانی کا نیا گانا کیا ریلیز ہوا ہر طرف گھاگرا کی دھوم مچ گئی۔ راک اسٹار اور ڈانسنگ کوئین کے اسٹیپس نے ہر ایک کا دل جیت لیا۔ مادھوری اس سے پہلے رنبیر کے پاپا رشی کپور کے ساتھ بھی یارانہ میں آچکی ہیں اور وہاں بھی دونوں کی جوڑی نے خوب دھمال مچایا تھی۔باپ بیٹے کے ساتھ کام کا مادھوری کا یہ ریکارڈ پہلا نہیں کیونکہ مادھوری اس سے پہلے فلم دیاوان میں ونود کھنہ کے ساتھ نظر آئیں تھیں اور فلم محبت میں ونود کھنہ کے بیٹے اکشے کھنہ کے ساتھ یوں شاید مادھوری بالی وڈ کی وہ پہلی اداکارہ ہیں جو دو،دو باپ بیٹوں کے ساتھ الگ الگ کام کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :