02 جنوری ، 2012
کراچی…عمر رسیدہ افراد میں خاموش فالج یادداشت کے خاتمے کا باعث بنتا ہے،رپورٹ کے مطابق بوڑھے افراد کی یاداشت کھو جانے کے اکثر واقعاتسامنے آتے رہتے ہیں لیکن بظاہر میموری کھو جانے کی کوئی واضح علامات سامنے نہیں آتی۔ اکثر سفید بالوں اور چہرے اورجسم پر جھریوں کو بڑھاپا سمجھ لیا جاتا ہے۔لیکن نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاموش فالج بھی بڑھاپے کی وجہ اور یاد اشت کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔نیو یارک کی کولمبیا یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہر چار عمر رسیدہ افراد میں سے ایک کے دماغ میں چھوٹے چھوٹے مردہ نشانات پائے جاتے ہیں۔ امریکی اکیڈمی کے میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ بڑھاپے میں یاداشت کھوجانے کی وجہ بیک وقت خاموش اسٹروک اورhippocampal کے سکڑنا ہے۔یہ تحقیق 65 سال سے زائد عمر کے 650 افراد پر کی گئی۔658افراد میں سے174افراد میں خاموش فالج کی نشاندہی ہوئی۔