08 مارچ ، 2012
ٹوکیو…نمک کی کانوں میں تراش خراش کے بعد فن پارے تو بہت بنائے جاتے ہیں لیکن جاپان میں ایک آرٹسٹ کے نمک سے بنے آرٹ کی نمائش کی گئی ۔ مقامی میوزیم کے ایک کشادہ ہال کے فرش پر سات ٹن نمک کو پھیلا کر اس پر مختلف اوزاروں کی مدد سے حیران کن فن پارے بنائے گئے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ نمک کی مدد سے اس نمائش میں دیوہیکل مجسمے بھی تخلیق کیے گئے ہیں جنھوں نے اپنی انفرادیت سے نمائش میں آنے والے افراد کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ نمک سے بنے آرٹ کی یہ منفرد نمائش اس مقامی میوزیم میں 11مارچ تک جاری رہے گی۔