22 مئی ، 2013
لاہور…محکمہ صحت پنجاب نے موجودہ سیزن کے دوران لاہوراورفیصل آبادمیں 3افراد کے ڈینگی وائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق کی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس میں مبتلامریضوں میں ایک کا تعلق لاہور اور2 کا فیصل آباد سے ہے،ڈینگی وائرس کے6 نئے مشتبہ کیسز بھی سامنے آئے ہیں ،جن میں سے4میوا سپتال اور2جنرل اسپتال میں زیرِ علاج ہیں،نئے مشتبہ کیسز میں سے3 کاتعلق لاہور، 2 کا شیخوپورہ اور 1 کاحافظ آباد سے ہے۔