دلچسپ و عجیب
18 جنوری ، 2012

دُنیا کی مہنگی ترین کتاب برڈز آف امریکا کا نایاب ایڈیشن نیلامی کیلئے پیش

دُنیا کی مہنگی ترین کتاب برڈز آف امریکا کا نایاب ایڈیشن نیلامی کیلئے پیش

نیویارک…این جی ٹی…امریکا کے مشہور نیلام گھرکرسٹیزکے تحت دنیا کی مہنگی ترین کتاب برڈزآف امریکا کا نایاب ایڈیشن نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔معروف مصنفJohn James Audubon's کیBirds of Americaنامی اس کتاب کا ایک نادر نمونہ نیلام گھر Sothebysکے تحت 2010ء میں 7اعشاریہ3ملین پاؤنڈ میں نیلام ہوچکا ہے۔امریکہ کے400سے زائد پرندوں کی بڑے سائز کی تصاویر پر مبنی یہ کتاب ساڑھے تین فٹ بڑی ہے جس کی صرف120کاپیاں شائع کی گئی تھیں۔ ڈیوک آف پورٹ لینڈ کے وارثوں کی جانب سے کرسٹیز کے ذریعے نیلامی کے لیے پیش کی گئی یہ کتاب انتہائی بہترین حالت میں موجود ہے جس کی7سے10ملین ڈالر تک میں نیلام ہوجانے کی اُمیدظاہر کی جارہی ہے۔برڈز آف امریکہ نامی یہ کتاب 14سے19جنوری تک کرسٹیز کی راک فیلرسینٹر گیلری میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی جبکہ اس کی نیلامی20جنوری کو کی جائیگی۔

مزید خبریں :