26 مئی ، 2013
کراچی…گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے،جس نے شہریوں کو بے حال کردیاہے،،کے ای ایس سی کے مطابق لوڈ شیڈنگ میں اضافہ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔کراچی میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، اب تو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کا تعطل دیکھا جارہاہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی یومیہ 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دشوارکردیا ہے۔کے ای ایس سی نے اپنی روایتی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سپلائی میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے،ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے مقرر کردہ 27 کروڑ 60 لاکھ مکعب فٹ گیس کے بجائے صرف12 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کی جارہی ہے،گیس کی عدم فراہمی کے باعث بن قاسم پاورپلانٹ بھی بند ہے جس کے باعث 560میگاواٹ بجلی سسٹم سینکل گئی ہے،ایسے حالات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھائے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔