پاکستان
27 مئی ، 2013

پرویز مشرف پر قتل کا مقدمہ،عدالت میں جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

پرویز مشرف پر قتل کا مقدمہ،عدالت میں جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشیدغازی کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔متفرق درخواست غازی عبدالرشید کے صاحبزادے ہارون الرشید کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میڈیا میں اطلاعات آ رہی ہے ہیں کہ پرویز مشرف کو ملک سے فرار کیا جا رہا ہے، اس لئے پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر جلد سماعت کی جائے۔

مزید خبریں :