دلچسپ و عجیب
18 جنوری ، 2012

ریل کی چھت پر سواری کو روکنے کیلئے انڈونیشیا میں انوکھا طریقہ

ریل کی چھت پر سواری کو روکنے کیلئے انڈونیشیا میں انوکھا طریقہ

جکارتہ…این جی ٹی…انڈونیشیا کے شہر Jakartaمیں ریل انتظامیہ نے ٹرین کی چھت پر غیر قانونی طور پر بیٹھ کر سفر کرنے والے افراد کو روکنے کیلئے ٹرین کے ٹریک کے اوپر سیمنٹ سے تیارکردہ گولے لٹکادیئے ہیں۔ ایک لوہے کے فریم میں زنجیروں کے ساتھ منسلک کر کے ان وزنی گولوں کو اس طرح لٹکا یا گیا ہے کہ جب ریل پٹری کے اوپر سے چلتی اس فریم میں سے گزرے گی تو اس کی چھت پر بیٹھے افراد کے سَر اس سے ٹکرا کر انھیں آئندہ اس عمل سے باز رکھیں گے ۔ریل انتظامیہ کا کہناہے کہ متعدد افراد بلا نا غہ ٹکٹ خریدے بغیر ٹرین کی چھت پر غیر قانونی طور پر بیٹھ کر سفر کرتے ہیں جن کی روک تھام کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :