کھیل
31 مئی ، 2013

فرنچ اوپن:اعصام،کارا کی جوڑی نے ثانیہ،رابرٹ کومکسڈڈبلز میں ہرادیا

فرنچ اوپن:اعصام،کارا کی جوڑی نے ثانیہ،رابرٹ کومکسڈڈبلز میں ہرادیا

پیرس…فرنچ اوپن میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ایک ہی دن میں دو میچز جیت لئے، پہلیمردوں کے ڈبل مقابلوں میں جولیئن روزے کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور پھر مکسڈ ڈبلزمیں کارا بلیک کے ساتھ ٹاپ سیڈ ثانیہ مرزا اور رابرٹ لینڈویلٹ کو شکست دے دی۔رولین گیروس میں مکسڈ ڈبلز کے میں اعصام الحق نے زمبابوے کی کارا بلیک کے ساتھ جوڑی بنائی۔پہلے راوٴنڈ میں ان کا مقابلہ ہوا ٹاپ سیڈ ثانیہ مرزا اور رابرٹ لیڈ ویلڈ کی جوڑی سے ۔اعصام اور کارا نے مقابلہ باآسانی چھ۔ دو اور چھ۔ تین سے اپنے نام کیا۔اس سے پہلے مینز ڈبلز کے پہلے راونڈ میں چھ سیڈ پاک ڈچ جوڑی نے ایوجینی ڈون اسکائی اور دمیتری تارسوناو پر مشتمل روسی جوڑی کو چھ۔ تین ، سات۔ چھ کے اسکور سے شکست دی۔

مزید خبریں :