31 مئی ، 2013
لاہور/کوئٹہ…پنجاب اور بلوچستان میں صوبائی اسمبلیوں کے پہلے اجلاس بھی کل ہوں گے جن میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے تین سو اکہتر کے ایوان میں کل تین سو اٹھاون ارکان حلف اٹھائیں گے۔ تقریبا ڈیڑھ سو نئے چہرے پہلی بار اسمبلی کا حصہ بنے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں نون لیگ کی ہیں جن میں دو سو چھیالیس عام اور اقلیتوں کی سات نشستیں ہیں۔ خواتین کی پچاس مخصوص نشستیں بھی مسلم لیگ نون کے پاس ہیں۔ اس طرح میاں شہبازشریف کا ایک بار پھر وزیراعلیٰ بننا یقینی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان بھی کل حلف اٹھائیں گے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ نون لیگ، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی پر مشتمل تین جماعتی اتحاد کی حکومت بنے گی۔ لیکن اکثریت حاصل کرنے والی جماعتوں میں ابھی تک وزیراعلی کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ نون لیگ کے سردار ثنا اللہ زہری، اور نوابزا دہ چنگیز مری وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔