پاکستان
31 مئی ، 2013

کچھ لوگ مذاق اور بڑھکیں لگانے کو ہی اصل سیاست سمجھتے ہیں،شاہی سید

کچھ لوگ مذاق اور بڑھکیں لگانے کو ہی اصل سیاست سمجھتے ہیں،شاہی سید

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سیاست کو مذاق اور بڑھکیں لگانے کو ہی اصل سیاست سمجھتے ہیں۔شاہی سید نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرون حملوں پر واویلا کرنے اور ڈرون کو گرانے کے دعویدار مرکزی حکومت سے ڈرون سے متعلق واضح پالیسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا عوام سے میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور اقرباء پروری کے خاتمے کے نام پر لوگوں سے ووٹ حاصل کرنے والے جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔عوام کے جذبات سے کھیلنے والوں کا بھر پور محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا دہشت گرد وں انھیں بزور طاقت پارلیمنٹ سے باہر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں مگر سیاست سے باہر نہیں کرسکتے۔شاہی سید نے مزید کہا الیکشن میں پری پول ریگنگ اور انتخابی دھاندلیوں کے باوجود ملک میں جمہوریت کی بقاء اور سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے۔

مزید خبریں :