31 مئی ، 2013
کراچی … ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ کیاہے اور ان سے مشترکہ اپوزیشن کے متعلق امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے رہنماوٴں کے درمیان مشترکہ اپوزیشن کے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کیلئے ان کی جماعت کے دروازے کھلے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل شیخ رشید کا ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سے بھی رابطہ ہوا تھا۔ دوسری طرف ترجمان تحریک انصاف نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کے کسی رہنما کا ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم کیوایم سے رابطے کی خبریں بے بنیاد ہیں