کھیل
01 جون ، 2013

آئی پی ایل کے چیئرمین راجیوشکلانے استعفیٰ دے دیا

آئی پی ایل کے چیئرمین راجیوشکلانے استعفیٰ دے دیا

نئی دلی…آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے بھارتی کرکٹ کوہلاکررکھ دیاہے،بی سی سی آئی کے دواہم عہدیداروں کے بعدآئی پی ایل چیئرمین راجیوشکلانے بھی استعفیٰ دے دیا،لیکن بورڈکے صدرسری نواسن کی ضدنہیں ٹوٹی،وہ کرسی چھوڑیں گے توشرائط کے ساتھ۔بھارتی کرکٹ میں جوزلزلہ آیا اُس کے آفٹرشاکس اب تک محسوس کیے جارہے ہیں،دنیا کاطاقتورترین کرکٹ بورڈخالی ہوتاجارہاہے،پہلے اجیشرکے،سنجے جگڈیلیے اوراب راجیوشکلا نے بھی استعفیٰ دے دیا،آفیشلز ایک ،ایک کرکے سری نواسن کاساتھ چھوڑتے جارہے ہیں،بھارتی بورڈ کے ضدی صدرتنہاہوتے جارہے ہیں۔اس قدرتنہائی اورشدیددباوٴکے باوجودسری نواسن کی گردن میں آیا سریا نکلنے کانام نہیں لے رہا،سری نواسن نے آئی سی سی کی صدارت سے مستعفی ہونے کے لئے دوشرائط رکھ دیں ہیں ایک یہ کہ وہ مستعفی ہونے کے بعد خزانچی کاعہدہ اپنے پاس رکھیں گے اورآئی سی سی میں بھارتی بورڈکی نمائندگی بھی نہیں چھوڑیں گے۔

مزید خبریں :