02 جون ، 2013
چترال…چترال کے قریب برفباری سے بند ہونے والی لواری ٹاپ کو ساڑھے 5ماہ بعد کھول دیاگیا ہے۔ مالاکنڈڈویژن میں حالیہ سیزن میں شدید برفباری کے باعث کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئی تھیں۔چترال میں شدید برفباری سے بند ہونے والی لواری ٹاپ کو ساڑھے 5ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا ہے جس کے بعد لوگوں کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔