پاکستان
02 جون ، 2013

ملک بھر میں بجلی کی طویل غیراعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں بجلی کی طویل غیراعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

لاہور…ملک بھر میں بجلی کی طویل غیراعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگ احتجاج، جلاوٴ گھیروٴ کرکے تنگ آچکے ہیں مگر گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش کا دورانیہ بھی بڑھتا جارہا ہے گرمی نے پہلے ہی شہریوں کا برا حال کردیا ہے اس پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نے دہرے عذاب سے دوچار کیا ہوا ہے۔سندھ میں 12سے 14گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ۔ بجلی جاتی ہے تو لوگ پانی کی بوند بوند کو بھی ترس جاتے ہیں، کام کاج ٹھپ ہوجاتے ہیں۔ پنجاب کی کہانی بھی سندھ سے کچھ مختلف نہیں،وہاں بھی بجلی خواب بن کر رہ گئی ہے۔ رحیم یارخان، ملتان، مظفرگڑھ، بہاول پور اور دوسرے شہروں میں جھلساتی گرمی اور اس پر 14سے 16گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے دن کا چین اور راتوں کی نیندیں ختم کردی ہیں۔خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14سے 16گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ چمن ،نصیرآباد اور حب سمیت بلوچستان کے بیش تر علاقوں میں بجلی دن میں دو سے تین گھنٹے ہی جھلک دکھا تی ہے۔

مزید خبریں :