02 جون ، 2013
لاہور…نو منتخب پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل3 جون کو ہو گا۔ اپوزیشن کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے آج کاغذات جمع کرائے جائیں گے۔گزشتہ روزپنجاب کی 15ویں اسمبلی کاافتتاحی اجلاس ہوا،جس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا،شیڈول کیمطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 3 جون ، جبکہ وزیراعلیٰ کاانتخاب6 جون کو ہو گا، شیڈول کا اعلان ہوتے ہی تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق کی طرف سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے مشترکا امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،اسپیکر کے عہدے کے لئے تحریکِ انصاف کے راجا راشد حفیظ اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے مسلم لیگ ق کے سردار وقاص حسن سامنے آئے ہیں،مسلم لیگ ن کی طرف سے ابھی تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں نے کاغذات جمع نہیں کرائے،کاغذات جمع کرانے کاآخری وقت آج شام5بجے تک ہے۔