03 جون ، 2013
حیدر آباد…سندھ ترقی پسند پارٹی میں پھوٹ پڑگئی ہے اور سینئر عہدے داروں سمیت سات مرکزی رہنماوٴں نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔استعفیٰ دینے والوں میں پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین حیدر شاہانی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہوت خان ،فنانس سیکریٹری قادر چنا ،پارٹی کے میڈیا ترجمان مظفر کلہوڑو،مرکزی رہنما نند لالمانی،گلزار سومرو اور سارنگ انڑ شامل ہیں۔ حیدرآباد میں جیونیوز سے گفتگو کر تے ہوئے حیدر شاہانی نے کہا کہ پارٹی کے چئیرمین قادر مگسی کی غلط پالیسوں کے باعث انتخابات میں شکست ہوئی۔ پارٹی اجلاس میں رائے تو لی جاتی تھی لیکن فیصلے ذاتی ہوتے تھے۔ حیدر شاہانی کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جو مشاورت کے بعد پندرہ دنوں میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔