03 جون ، 2013
لاہور … مسلم لیگ ن کے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع راجن پور سے ہے، وہ دوسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق شیر علی گورچانی کو جنوبی پنجاب کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے عہدہ دیا گیا، جنوبی پنجاب سے کم از کم 3 صوبائی وزراء بھی لئے جانیکاامکان ہے۔ شیر علی گورچانی 17 جون 1980ء کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ 2006ء میں ملتان سے گریجویشن کی، وہ 2004۔2007ء کے ددران ٹرائبل ایریا راجن پور کے ناظم رہے۔ 2008ء میں پی پی 247 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور پارلیمانی سیکریٹری برائے کالونیز بنے۔ اس بارشیر علی گورچانی ملحقہ سیٹ پی پی 248سے ایم پی اے منتخب ہوئے جبکہ ان کی آبائی سیٹ سے شہباز شریف نے کامیابی حاصل کی، شہباز شریف نے بعدمیں یہ سیٹ چھوڑ دی ہے۔ شیر علی گورچانی کے والد سردار پرویز اقبال گورچانی سابق پولیس آفیسر ہیں۔