پاکستان
03 جون ، 2013

ہنگو میں فائرنگ، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فرید خان اور ڈرائیور جاں بحق

ہنگو میں فائرنگ، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فرید خان اور ڈرائیور جاں بحق

ہنگو … ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب رکن فرید خان ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی فرید خان پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد ہنگو کے علاقے اسپین خاوٴری سے واپس گھر جارہے تھے کہ محلہ سنگیڑ میں ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی شاہنواز اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ بعد میں ڈرائیور بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔ فرید خان 11 مئی کے انتخابات میں پی کے 42 پر آزاد حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔ دوسری جانب واقعے کے خلاف ہنگو میں اشتعال پھیل گیا ، سیکڑوں مظاہرین اسپتال کے باہر جمع ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے دکانیں اور کاروبار بھی بند کرادیا۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق شہریوں میں اشتعال ختم کرنے کیلئے مساجد سے اعلانات کئے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :