صحت و سائنس
03 جون ، 2013

کراچی میں نگلیریا سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا ، تعداد 2 ہوگئی

کراچی میں نگلیریا سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا ، تعداد 2 ہوگئی

کراچی … کراچی میں نگلیریا سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا جس کے بعد نگلیریا سے شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نگلیریاکے باعث انتقال کرنے والا 30 سالہ شیخ محمد محسن نیو کراچی سیکٹر 11 جی کا رہا ئشی تھا، متوفی 25 مئی کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہو ا تھا۔ طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا سے بچاوٴ کیلئے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار ہو نا ضروری ہے جبکہ وضو او ر سوئمنگ کے دوران پانی کو ناک میں اندر تک لے جانے میں احتیاط برتی جائے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نگلیریا کی علامات میں جسم میں درد، بخار اور متلی شامل ہیں۔

مزید خبریں :