04 جون ، 2013
کراچی…کے ای ایس سی حکام نے وزارت پانی وبجلی کو خبر دار کیا ہے کہ اگر نیشنل گرڈ سے کراچی کو ملنے والی 350میگاواٹ سپلائی روکی گئی تو شہر میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی حکام نے اسلام اباد میں نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی حکام کو بتایا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے ای ایس سی کو نیشنل گریڈ سے دی جانے والی 650میگاواٹ بجلی میں سے ساڑھے تین سومیگاواٹ بجلی کم کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جس پر کے ای ایس حکام نے جواب دیا ہے کہ اگرکراچی کیلئے سپلائی میں کمی کی گئی تو شہر میں لوڈ شیڈنگ د گنی ہو جائے گی۔