پاکستان
05 جون ، 2013

او لیولز کے دوباہ امتحانات کو کراچی کے طلباء نے بھی مسترد کردیا

او لیولز کے دوباہ امتحانات کو کراچی کے طلباء نے بھی مسترد کردیا

کراچی…برٹش کونسل کی جانب سے او لیولز کے امتحانات دوباہ لینے کے اعلان کو کراچی کے کئی اسکولوں کے طلباء نے مسترد کردیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برٹش کونسل اپنی نااہلی کی سزا بچوں کوکیوں دے رہا ہے؟کیمبرج سسٹم کے تحت او لیول کے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے پرچے آوٹ ہونے کے باعث امتحانات دوبارہ لینے کے اعلان کے بعد نجی اسکول کے طلبا سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں،کراچی میں طلبا ء نے برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ وہ کسی صورت دوبارہ پرچہ نہیں دیں گے۔احتجاج کے بعد برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن نے کچھ طلبا ء کو بات چیت کے لئے بلایالیکن فیصلہ پر نظر ثانی کی یقین دہانی نہیں کرائی۔طلبا کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر امتحانات لینے کے اعلان نے انہیں پریشان کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :