پاکستان
05 جون ، 2013

تحریک انصاف کی رہ نما فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑ دی

تحریک انصاف کی رہ نما فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑ دی

اسلام آباد…تحریک انصاف کی بانی رکن اور شعبہ خواتین کی سابق صدر فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ایک مافیا سرگرم ہو چکا ہے جس نے ان کے خلاف بھی سازش کی۔فوزیہ قصوری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی دُہری شہریت کے معاملے پر حامد خان نے اُن کے خلاف سازش کی حالاں کہ وہ امریکی شہریت ترک کر چکی تھیں۔فوزیہ قصوری نے کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کی ٹکٹیں میرٹ کی بجائے رشتہ داری اور دوستی کی بنیاد پر دی گئیں ، جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی تین رشتہ دار خواتین بھی شامل ہیں ۔

مزید خبریں :