پاکستان
05 جون ، 2013

کراچی میں کل میٹرک اورانٹربورڈ کے امتحانات ملتوی

کراچی میں کل میٹرک اورانٹربورڈ کے امتحانات ملتوی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے اعلان کے بعد میٹرک اور انٹر بورڈ کراچی کے تحت کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔جبکہ نجی اسکول بند رہیں گے۔سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے سندھ بھر میں کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں ناظم امتحانات قاضی عارف کے مطابق ملتوی پرچوں کا شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جبکہ ناظم امتحانات میٹرک بورڈ نعمان احسن کے مطابق میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے کل کے پرچے ملتوی کردیئے گئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انٹر بورڈ کے تحت بھی کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہین ، ناظم امتحانات انٹر بورڈ عمران چشتی کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات سات جون بروز جمعہ مقررہ سینٹر اور مقررہ وقت پر لئے جائیں گے۔

مزید خبریں :