06 جون ، 2013
لاہور…پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا۔ شہباز شریف کی کامیابی یقینی ہے،بڑے بھائی نواز شریف نے وزیراعظم تیسری بار وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا، آج چھوٹے بھائی شہبازشریف آج پنجاب کے تیسری وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بھائیوں کی جوڑی کابھی ریکارڈقائم ہوگا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ میاں شہباز شریف اور تحریک انصاف کے میاں محمودالرشید مدمقابل ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار شہباز شریف بھاری اکثریت حاصل ہے،انکے مدِ مقابل تحریکِ انصاف کے امیدوارمیاں محمود الرشید، مسلم لیگ ق کی حمایت بھی رکھتے ہیں،پیپلزپارٹی اپنالائحہ عمل انتخاب سے پہلے واضح کرے گی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں پیپلزپارٹی نے حصہ نہیں لیاتھا۔سیکریٹری اسمبلی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب ارکان کی تقسیم کی بنیادپرہوگا،امیدواروں کے حامیوں کیلئے ہال میں الگ الگ لابیاں مختص کی جائیں گی،حامی ارکان کوان لابیوں میں جانے کیلئے کہاجائے گا،،جن کی گنتی کی جائے گی اورزیادہ تعداد والے امیدوارکو کامیاب قرار دیاجائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نامزداسپیکر کو 297 ووٹ پڑے تھے۔6 جون کووزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو گا،اور6جون کو ہی وہ گورنر ہاوٴس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اس کے ساتھ ہی پنجاب میں انتقالِ اقتدارکا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔