پاکستان
06 جون ، 2013

ملتان: آئل نے فوجی گاڑی کو ٹکرماردی، 5 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

ملتان: آئل نے فوجی گاڑی کو ٹکرماردی، 5 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

ملتان…آئل ٹینکر کی فوجی گاڑی کو ٹکر سے 5فوجی اہلکار جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کے مطابق شیر شاہ روڈ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب تیز رفتار آئل ٹینکر فوجی گاڑی سے ٹکر ا گیا۔ جس کے نتیجے میں 3فوجی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ ملتان منتقل کیا گیا جہاں مزید 2فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں اللہ رکھا، محمد حفیظ، ثاقب، محمد گل اور دیگر شامل ہیں۔ تھانہ مظفر آباد پو لیس نے آئل ٹینکر قبضے میں لیکر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :