پاکستان
06 جون ، 2013

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کرنے والا رینجرز اہلکار پولیس کے حوالے

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کرنے والا رینجرز اہلکار پولیس کے حوالے

کراچی…کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شہری کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار کو رینجرز نے پولیس کے حوالے کردیا۔ رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں فائر اسٹیشن کے قریب شہری کو گاڑی رکنے کا اشارہ کرنے اور اس کے نہ رکنے پر فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار کو ڈی جی رینجرز کے نوٹس کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا، جسے رات گئے پولیس کے حوالے کردیا گیا،کیونکہ رینجرز اہلکار کے خلاف مدعیوں کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار کا نام شہزاد اور اس کا تعلق تعلق بھٹائی رینجرز کی 43 ونگ سے ہے، جسے شاہ فیصل کالونی تھانے کی پولیس کے حوالے کیا گیا ، منگل کے روز شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز کی فائرنگ سے 25سالہ غلا م حیدر جاں بحق اور کار میں موجود اس کا ساتھی زخمی ہوگیاتھا،رینجرز اہلکار کو آج عدالت میں بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :