پاکستان
06 جون ، 2013

3ہمدردوں کے قتل پرایم کیوایم کاآج سندھ میں یومِ سوگ کااعلان

3ہمدردوں کے قتل پرایم کیوایم کاآج سندھ میں یومِ سوگ کااعلان

کراچی…کراچی میں 3ہمدردوں کے قتل پرایم کیوایم کاآج سندھ میں یومِ سوگ کااعلان کیا ہے۔ سوگ کے موقع پرامتحانات ملتوی، تعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹرز گاڑیاں نہیں چلائیں گے۔کراچی کے علاقے ملیر سے ملنے والی 3لاشوں کے ہمراہ لواحقین نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیر اعلی ٰ ہاوٴس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ جبکہ ایم کیوایم نے واقعہ کے خلاف سندھ میں آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ موٴثر حکومتی یقین دہانی نہ ہونے پر ایم کیو ایم نے سوئم کے بعد قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے ملنے والی لاشوں کے ورثا میتوں کے ہمرا ہ انصاف کی فراہمی اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے وزیراعلی ہاوٴس کے باہر احتجاج کیا۔ اور کئی گھنٹے تک دھرنا دیا۔ احتجاجی دھرنے میں ایم کیوایم کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شہداء کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے اور سندھ حکومت گینگ وار کے دہشت گردوں سے اظہار لا تعلقی کر کے انہیں گرفتار کرے۔وزیر اعلی ہاوس کے باہر کئی گھنٹے جاری رہنے کے بعد لواحقین اور ایم کیو ایم کے رہنماوٴں نے اعلان کیا کہ اگر قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو شہداء کے سوئم کے بعد قاتلوں کی گرفتاری تک وزیر اعلی ہاوس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔کارکنوں اور ہمدردوں کی لاشیں ملنے اور تاجروں سے بھتہ خوری اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف ایم کیوایم نے جمعرات کو سندھ بھر میں یوم سوگ کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :