پاکستان
06 جون ، 2013

کراچی: بہادر آباد اور ٹاورمیں فائرنگ،3افرادہلاک،4 زخمی

کراچی: بہادر آباد اور ٹاورمیں فائرنگ،3افرادہلاک،4 زخمی

کراچی…ٹاور کے قریب 20 سے زائد موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور2افراد زخمی ہوگئے،جبکہ بہادرآباد میں ہوٹل پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے،مرنے والے افراد شورومز مالکان تھے۔پولیس کے مطابق ٹاور بس اسٹاپ پر موٹر سائیکلوں پر سوار 20 سے زائد ملزمان نے فائرنگ کردی،جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اوررکشہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے،جبکہ ایدھی ایمبولینس پر بھی گولیاں لگیں،تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔فائرنگ سے جاں بحق شخص کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،جبکہ زخمیوں کو عمران اور محمود کے نام سے شناخت کیا گیا ہے،جائے وقوعہ سے 50 سے زائد گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔دوسری جانب بہادرآباد کے علاقے میں اور تھانہ فیروز آباد کی حدود میں واقع ہوٹل پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 4 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے،جن میں سے 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،جن کی شناخت 50 سالہ عبدالرحمان اور 35 سالہ شیخ منیر کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مرنے والے افراد شورومز مالکان تھے،جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے،لیکن ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :