پاکستان
06 جون ، 2013

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف بر داری ،لاہورکا سیکیورٹی پلان ترتیب

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف بر داری ،لاہورکا سیکیورٹی پلان ترتیب

لاہور…لاہورپولیس نے آج پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا،مہمان تین داخلی راستوں سے گورنر ہاوٴس کے اندر جا سکیں گے ،ایس پی سیکیورٹی عبدالغفارقیصرانی کے مطابق نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب کے موقع پر گورنرہاوٴس میں داخلے کیلئے تین راستے ہونگے ،ایک راستہ امریکی قونصلیٹ سے ارکان اسمبلی کیلئے ،دوسرا انارکلی گیٹ سے عوام کیلئے ،جبکہ وی وی آئی پیز مال روڈ کے مرکزی گیٹ سے داخل ہونگے ، تقریب کے وقت گورنر ہاوٴس کے اندر اور باہر 600اہلکار تعینات ہوں گے،اضافی نفری بھی طلب کی جا سکے گی، 2 ایس پیز ،9ڈی ایس پیزاور16 ایس ایچ اوز سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے،سیکیورٹی اقدامات کے تحت تین ناکے لگائے جائیں گے ، 9 پوائنٹس پرچیکنگ ہوگی ،داخلی گیٹ پر واک تھروگیٹ اورمیٹل ڈیٹکٹرزکے ذریعے تلاشی لی جائیگی۔

مزید خبریں :