پاکستان
06 جون ، 2013

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری

لاہور…وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزارت اعلیٰ کیلئے شہباز شریف اورتحریک انصاف کے محمود الرشید میں مقابلہ ہے۔قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 2 لابیز قائم کردی گئیں، شہبازشریف کی حمایت کرنے والے اراکین کیلئے دائیں جانب جبکہ میاں محمودالرشید کی حمایت کرنے والے اراکین کیلئے بائیں جانب لابی بنائی گئی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ خواتین کوپہلے ووٹ کا اندراج کرنے دیا جائے۔ جماعت اسلامی شہبازشریف کو ووٹ دینے کا اعلان کرچکی ہے ۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نامزداسپیکر کو 297 ووٹ پڑے تھے۔ نومنتخب وزیراعلیٰ آج ہی گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اس کے ساتھ ہی پنجاب میں انتقالِ اقتدارکا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

مزید خبریں :