پاکستان
06 جون ، 2013

تاجراورٹرانسپورٹرز شام 4 بجے کاروبار ی سر گرمیاں شروع کردیں،ایم کیو ایم

تاجراورٹرانسپورٹرز شام 4 بجے کاروبار ی سر گرمیاں شروع کردیں،ایم کیو ایم

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی اپیل پر یوم سوگ کے موقع پر بھرپورتعاون کرنے پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے تاجروں،دکانداروں اورٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ شام 4 بجے اپنا کاروبار ، دکانیں اور ٹرانسپورٹ شروع کردیں۔ ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھرکے عوام اوربالخصوص سندھ کے عوام نے یوم سوگ کو کامیاب بنایاجس پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی انکی شکرگزارہے۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیوایم کے شہداء کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرکے انہیں عوام کے سامنے پیش کرے اور قانون کے مطابق ان سفاک دہشت گردوں اورقاتلوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔رابطہ کمیٹی نے سندھ کے شہری اوردیہی علاقوں کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کامیاب پرامن یوم سوگ مناکر قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے لہٰذارابطہ کمیٹی، عوام کے گوناگوں مسائل کوسامنے رکھتے ہوئے تاجروں ، دکانداروں اورٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کرتی ہے کہ وہ شام 4 بجے اپناکاروبار،ٹرانسپورٹ اوردیگرسرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کردیں۔

مزید خبریں :