18 جنوری ، 2012
دبئی…دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزچائے کے وقفے پر پاکستان نے انگلینڈ کے 192 رنز کے جواب میں4وکٹوں کے نقصان پر213بنالیے، اس طرح اسے انگلش ٹیم کے خلاف21رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ مصباح الحق19 اور اسد شفیق5 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ محمد حفیظصرف 12 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرسکے ، وہ 88 کے انفرادی اسکور پر سوان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں محمد حفیظ نے 22 اور توفیق عمر نے 18 رنز ناؤٹ کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے114 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، انگلش ٹیم کو لنچ سے قبل پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب توفیق عمر 58 رنز بناکر براڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔مجموعی اسکور میں14 رنز کے اضافے کے بعد اظہر علی صرف ایک رن بناکر براڈ کاشکار بنے۔یونس خان 37 رنز بناکر ٹروٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔براڈ نے 2 جبکہ ٹروٹ اور سوان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔