06 جون ، 2013
پشاور…چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمدخان نے گیارہ سالہ بچے کوحبس بیجا میں رکھنے پرسیکرٹری دفاع کونوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس دوست محمدخان اورجسٹس روح الامین پرمشتمل پشاورہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے لاپتہ افرادکیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے اورکزئی ایجنسی کے گیارہ سالہ محمدجمیل کوحبس بے جامیں رکھنے کاسخت نوٹس لیا اوراسے آئین وقانون کی خلاف ورزی قراردیا۔چیف جسٹس نے احکامات جاری کئے کہ کم سن محمدجمیل کوفوری بازیاب کرایا جائے اورسیکرٹری دفاع کوعدالت میں پیش ہونے اوراپناموٴقف بیان کرنے کانوٹس جاری کیا جائے۔پولٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی نے عدالت کوبتایاکہ حبس بے جامیں رکھے گئے محمدجمیل کوچھوڑ دیاگیاہے۔