06 جون ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسلح ا فواج کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ مشقیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق دہشت گردی پر قابو پانے کے سلسلے میں ڈی ایچ اے میں مشترکہ مشقیں کی گئیں، مشقوں میں پاک آرمی، سندھ رینجرز، پولیس، ڈی ایچ اے سیکیورٹی فورس نے حصہ لیا جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ، ڈی ایچ اے فائر بریگیڈ اور ایمبولینس سروسز نے بھی مشقوں میں ان کی مدد کی۔ اعلامیہ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہے۔