06 جون ، 2013
پشاور … خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا بلدیاتی نظام بہترتھا جس میں لوگوں کواختیارات دیئے گئے تھے۔ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئینے کی طرح صاف ستھرا نظام لے کر آرہی ہے، عوام کو امید ہے کہ تحریک انصاف انہیں نیا خیبر پختونخوا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیس قائم کریں گے جو عوام کے ساتھ مل کرمسائل حل کرے گی۔ ایک سوال پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ نیٹو پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے، اس میں نہیں پڑنا چاہتے۔