06 جون ، 2013
ہنگو…ہنگو میں نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی فریدخان کے قتل کے بعد آج تیسرے روز بھی کرفیوہے،ڈپٹی کمشنر ہنگونے شہر اورگردونواح میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ چارروز قبل نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی فریدخان کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا جس کے بعد ہنگوشہر میں جلاوٴگھیراوٴشروع ہوگیا۔ اگلے روزامن قائم کرنے کے لئے شہر میں کرفیو نافذ کردیاگیا تھا جو آج تیسرے روز بھی نافذہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنگوطاہر ظفرعباسی نے شہر اورگردونواح میں موٹرسائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ کرفیو کے دوران فورسز کے اہلکاروں کی بھی سادہ لباس میں آمدروفت پر پابندی ہے۔ کرفیو کی وجہ سے مکینوں کو سخت پریشانی کا سامناہے۔