پاکستان
06 جون ، 2013

ملتان: ڈاکٹروں نے مریض کے بجائے صحت مند بچے کا آپریشن کردیا

ملتان: ڈاکٹروں نے مریض کے بجائے صحت مند بچے کا آپریشن کردیا

ملتان … ہم نام ہونا بعض اوقات پریشانی کا سبب بن جاتا ہے، ایسا ہی ملتان میں ہوا جہاں ڈاکٹروں نے مریض کے بجائے اس کے ہم نام صحت مند بچے کے گردوں کا آپریشن کرڈالا۔ خانیوال کا رہائشی محمد نصیر اپنے 7 سال کے بیٹے محمد کاشف کو معمولی آپریشن کیلئے نشتر اسپتال ملتان لایا، کاشف کو جس وارڈ میں منتقل کیا گیا، وہیں محمد کاشف نام کا ہی ایک اور بچہ بھی داخل تھا جس کے گردوں کاآپریشن ہونا تھا، لیکن ڈاکٹروں نے مریض کے بجائے نصیر کے بیٹے کے گردوں کا آپریشن کردیا، بچے کے والد کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میرے بچے کو آواز دی ایک گھنٹے بعد اندر بلایا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں گردے میں پتھری آرہی تھی پیشاب میں پرابلم تھی ہم نے گردوں کا آپریشن کردیا۔ نشتر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمر جاوید کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :