پاکستان
06 جون ، 2013

پولیس گروپ کے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی تعینات کردیا گیا

 پولیس گروپ کے آفتاب سلطان کو ڈی جی آئی بی تعینات کردیا گیا

اسلام آباد … پولیس گروپ کے گریڈ 22 کے افسر آفتاب سلطان کو ڈی جی انٹیلی جیس بیورو تعینات کر دیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق آفتاب سلطان کا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور انہیں آئی بی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے، نگراں دور حکومت میں انہیں آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے قبل آفتاب سلطان کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ آفتاب سلطان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں بھی ڈی جی آئی بی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ آفتاب سلطان نے 2001ء کے پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں سرگودھا میں بطور آر پی او کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے آفتاب سلطان کو بینک آف پنجاب اسکینڈل کی انکوائری کی ذمہ داری بھی سونپی تھی۔

مزید خبریں :