پاکستان
06 جون ، 2013

سیالکوٹ : شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

سیالکوٹ : شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

سیالکوٹ … سیالکوٹ میں گھر کے سربراہ نے بیوی اور 3 جوان بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔ ڈی پی او سیالکوٹ ہمایوں بشیر تارڑ کے مطابق گھر کے سربراہ نوید نے اپنی بیوی، 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کو نشہ آور دوا کھلانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ نوید کے بیٹے کاشف کی عمر 26 سال، بیٹی صبااور صدف کی عمریں 22 اور 23 برس تھیں، بعد میں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کرخودکشی کرلی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نوید کاروبار کرتا تھا اور بھاری رقم کا مقروض تھا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزید خبریں :