پاکستان
06 جون ، 2013

متحدہ کی اپیل پر سندھ میں یومِ سوگ ،کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

متحدہ کی اپیل پر سندھ میں یومِ سوگ ،کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یومِ سوگ پر سندھ کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند اور ٹریفک معمول سے کم رہا۔ کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے کارکنوں کے قتل کے خلاف آج یوم سوگ کی اپیل کی تھی۔ حیدرآباد میں بازار، تعلیمی ادارے اور پیٹرول پمپ بند رہے۔ سکھرکی کپڑامارکیٹ اورشاہی بازار سمیت بڑے تجارتی مراکز نہیں کھلے۔ میرپورخاص میں بھی ایم کیو ایم کی اپیل پر یوم سوگ منایا گیا۔نواب شاہ میں بھی بازار بند رہے اور ٹریفک کم ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ لاڑکانہ اور خیرپور میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں خیرپور میں ایم کیو ایم زونل آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو آدم ، سانگھڑ، شہداد پور،کھپرو اور پڈعیدن میں بھی بازار بند رہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سہ پہر تین بجے یوم سوگ ختم کرنے کے اعلان کے بعد گاڑیاں سڑکوں پر آگئیں ، پیٹرول پمپ ، ہوٹل اور دکانیں کھل گئیں۔ تاہم بڑے بازار اور تجارتی مراکز بند رہے۔

مزید خبریں :