پاکستان
06 جون ، 2013

ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں کے لئے درخواست جمع کرادی

ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں کے لئے درخواست جمع کرادی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور پاکستان کی مضبوطی کو فوقیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد ہم نے خیر سگا لی کے جذبے کے تحت قومی اسمبلی میں واضح اکثر یت حا صل کرنے والی جما عت مسلم لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میا ں محمد نو از شریف کی غیر مشروط حما یت سے عملاََیہ ثا بت کیا ہے کہ ہم ان کی اکثر یت کو قبو ل کر تے ہیں اورپاکستان میں جمہو ریت کو پھلتا پھو لتا دیکھنا چا ہتے ہیں ۔ اب جبکہ وزارت عظمی کے انتخا ب کا عمل مکمل ہوچکا ہے اوراپو زیشن کی دیگر جماعتوں کی طرح ایم کیوایم بھی ایوان میں اپنا ایک مثبت اور مو ثر حزب اختلاف کا کردار اداکرنے کیلئے اور اپنے تشخص کوایوان میں برقرار رکھنے کیلئے علیحدہ اپو زیشن بینچوں کا مطا لبہ کر تی ہے ۔اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہم نے قومی اسمبلی سیکٹریٹ کی جانب سے موصول شدہ خط کے جواب میں قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی علیحدہ نشستیں مختص کرنے کے لئے اپنی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرادی ہے۔

مزید خبریں :