06 جون ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف جلد ہی سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔اس کے علاوہ سعودی حکام سے ملاقاتوں میں توانائی اور اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے تعاون بھی مانگیں گے ۔ نون لیگ کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف وفاقی وزرا کی حلف برداری کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔ وہ اپنی حکومت کے قیام اور وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد سجدہ شکر اور عمرہ اد ا کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ اور دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان سے پاکستان میں توانائی اور اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے تعاون مانگیں گے ۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔