07 جون ، 2013
نیویارک…امریکا میں فلوریڈا کے ساحلوں سے سمندری طوفان انڈیرا ٹکرانے کے بعددوسرے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ گیا۔ سمندری طوفان انڈیرا جمعرات کو فلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرا یا، سمندری طوفان کے زیر اثر تیز ہوائیں اور بارشوں سے جل تھل ہوگیا۔اب سمندری طوفان کارخ جارجیا اور کیرولینا کے ساحلوں کی جانب ہوگیا، میامی نیشنل ہیرکین سینٹر کے مطابق سمندری طوفان سے آئندہ 2 روز میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے ، تاہم سمندری طوفان کی شدت میں کمی آگئی ہے۔