09 جون ، 2013
اسلام آباد … منصوبہ بندی کمیشن نے آئندہ مالی سال کیلئے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ تیار کرلیا، حتمی منظوری کیلئے کل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصای کونسل میں پیش کیا جائے گا ۔ حکام پلاننگ کمیشن کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ایک ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ترقیاتی بجٹ تیار کرلیا جس کو کل قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ حکام منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 475 ارب روپے جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 540 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ قومی اقتصادی کونسل آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف بھی مقرر کرے گی۔ پلاننگ کمیشن نے آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد تجویز کیا ہے ۔