10 جون ، 2013
پشاور…انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا احسان غنی نے کہا ہے کہ اگر سوات سے پاک فوج واپس چلی جائے تو پولیس علاقے میں امن و امان کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے تیار ہے۔پشاور میں پولیس سے متعلق ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں آئی جی پی کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا پولیس دہشت گردی کامردانہ وار مقابلہ کر رہی ہے اور قیام امن کے بعد صوبے کے مختلف شہروں سے 184 پولیس چیک پوسٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔ احسان غنی کا کہنا تھا کہ پشاور کے نواحی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔آئی جی پولیس نے ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح کیا جس پر ان لائن شکایات درج کروائی جا سکیں گی۔