12 جون ، 2013
کراچی…کراچی میں ڈینگی بخارسے ہلاک افراد کی تعداد چھ ہوگئی ۔سندھ کے ڈینگی سرویلئنس سیل کے صوبائی فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افرادکی تعداد 243تک پہنچ چکی ہے ان متاثرہ کیسز میں 235کراچی اور آٹھ سندھ کے باقی علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی سے متاثرہ13 مریض ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ کراچی میں گزشتہ روزمزید 6نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کراچی کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ ان میں سے ایک مریض صحت یاب ہو چکا ہے۔