پاکستان
14 جون ، 2013

فیصل آباد: خواتین پر تشدد کے واقعات،خاتون کی ٹانگ کاٹ دی

فیصل آباد: خواتین پر تشدد کے واقعات،خاتون کی ٹانگ کاٹ دی

فیصل آباد…فیصل آبادمیں طلاق لے کر دوسری شادی کرنے پرسابق شوہر نے خاتون کی ٹانگ کاٹ کراسے زخمی کردیا۔ایک اورواقعے میں پانی کے تنازع پرمخالفین کے حملے میں بیٹے کو بچانے کی کوشش میں ماں لہولہان ہوگئی۔ فیصل آباد میں خواتین پر تشدد کاپہلا واقعہ آج ترکھانی میں پیش ایا جب تین سال قبل طلاق لیکردوسری شادی کرنے والی شمیم بی بی پر سابقہ خاوند نے ساتھیوں سمیت حملہ کردیا۔ملزمان نے گھر میں گھس کرتیز دھار الے سے خاتون کی ٹانگ کاٹ کراسے زخمی کردیااورفرارہوگئے۔خاتون کو الائیڈ اپستال منتقل کیاگیاہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔میرا دیور اور خاوندگھر میں داخل ہوئے اورانہوں دوسری شادی کرنے پر میری ٹانگ کاٹ دی ہے ۔ رسول پورمیں زمینوں کو پانی دینے پرجھگڑاہوا تو پچاس سال کی جمیلہ بی بی نے بیٹے کو پچانے کی کوشش کی۔ اس دوران مخالفین نے اس پر ڈنڈوں سے تشددکیا۔جس سے اس کے بازوٴں میں کئی جگہ سے فریکچر ہوگیا۔بیتے کو مار رہے تھے میں نے بچایا ہے تو ڈنڈوں سے مجھے مارا ہے میرے دونوں بازور توڑ دِے ہیں ۔پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے ہیں اورتحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :