پاکستان
16 جون ، 2013

ورسک،نوشہرہ اور دیر کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

 ورسک،نوشہرہ اور دیر کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

پشاور… خیبر پختونخواہ میں دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پراور دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیاگیا۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاو 74 ہزار 6سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔ جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 1لاکھ 26ہزار 100کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے۔ دیر کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ میں بھی درمیانے درجے کاسیلاب ہے۔ جہاں پانی کا بہاو 24ہزار 3سو1 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :