17 جون ، 2013
لندن…برطانیہ نے 2009 کے جی 20 سمٹ میں شرکت کیلئے آنے والے غیرملکی سیاستدانوں اور حکام کی فون کالز ٹیپ کی تھیں اور اُن کے کمپیوٹرز سے ڈیٹا چرایا تھابرطانوی اخبار کے دعوے کے مطابق اسے ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی حکومت نے دیگر ملکوں کے حکام کی جاسوسی کرنے کی باقاعدہ اجازت دی تھی۔ اس مقصد کے لیے کچھ انٹرنیٹ کیفے بنائے گئے تھے جہاں سے کی جانے والی ہر بات چیت تک برطانوی خفیہ ایجنسیوں کی رسائی تھی۔۔ اس نظام کے تحت تمام شرکا کے فون کالز اور ان کے بلیک بیری فون سے ہونے والی تمام کارروائیوں کی نگرانی کی جارہی تھی۔ 45 تجزیہ کار 24 گھنٹے اس بات کا جائزہ لیتے تھے کہ کون ، کس وقت ، کس سے کیا بات کررہا ہے۔ سمٹ میں ترک وزیر خارجہ اور 15 دیگر حکام خاص ہدف تھے۔